Saturday, August 22, 2015

مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے


بڑے غصے سے میں گھر سے چلا آیا ..
اتنا غصہ تھا غلطی سے پاپا کے جوتے پہن کے نکل گیا
میں آج بس گھر چھوڑ دوں گا، اور تبھی لوٹوگا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا ...
جب موٹر سائیکل نہیں دلوا سکتے تھے، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں .....
آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا .... جسے کسی کو ہاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے ...
مجھے پتہ ہے اس پرس میں ضرور پیسوں کے حساب کی ڈائری ہوگی ....
پتہ تو چلے کتنا مال چھپا رکھاہے .....
ماں سے بھی ...
اسے ہاتھ نہیں لگانے دیتے کسی کو ..
جیسے ہی میں عام راستے سے سڑک پر آیا، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چبھ رہا ہے ....
میں نے جوتا نکال کر دیکھا .....
میری ایڑی سے تھوڑا سا خون رس آیا تھا ...
جوتے کی کوئی کیل نکلی ہوئی تھی، درد تو ہوا پر غصہ بہت تھا ..
اور مجھے جانا ہی تھا گھر چھوڑ کر ...
جیسے ہی کچھ دور چلا ....
مجھے پاوں میں گیلا سا محسوس ہوا، سڑک پر پانی پھیلا ہوا تھا ....
پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کے تلوےپھٹے ہوئے تھے .....
جیسے تیسے لنگڑا لنگڑاكر بس سٹاپ پہنچا تو پتہ چلا بس ایک گھنٹہ لیٹ ہے۔۔۔
میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جائے ....
پرس کھولا، ایک پرچی دکھائی دی، لکھا تھا ..
لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے
پر لیپ ٹاپ تو گھر میں صرف میرے پاس ہے؟
دوسری ایک چٹ مڑی تڑی دیکھی، اس میں ان کے آفس کی کسی شوق ڈے کا لکھا تھا
انہوں نے شوق لکھا "اچھا جوتے پہننا" ......
اوہ .... اچھے جوتے پہننا ؟؟؟
پر انکے جوتے تو ........... !!!!
ماں گزشتہ چار ماہ سے ہر پہلی کو کہتی کہ نئے جوتے لے لیجئے ...
اور وہ ہر بار کہتے "ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل چاینگے .."
میری سمجھ میں آب آیا کہ کیسے چل جایئینگے
...... تیسری پرچی ..........
پرانا سکوٹر دیجئے ایکسچینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں ...
پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا .....
پاپا کا سکوٹر .............
اوه خدایا
میں گھر کی طرف بگٹٹ بھاگا ........
اب پاوں میں وہ کیل نہیں چبھ رہی تھی ....
گھر پہنچا .....
نہ پاپا تھے نہ سکوٹر ..............
اوه نو
میں سمجھ گیا کہاں گئے ....
میں بھاگا .....
اور
ایجنسی پر پہنچا ......
پاپا وہیں تھے ...............
میں نے ان کو گلے سے لگا لیا، اور آنسووں سے ان کا کندھا بھیگ گیا ..
..... نہیں ... پاپا نہیں ........ مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل ...
بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے ..
وہ بھی آپ کے طریقے سے .....
۔
"ماں" ایک ایسی بینک ہے جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں ...
اور
"پاپا" ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ہے جو بیلنس نہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خواب
پورے کرنے کی کوشش کرتا ہے.

مائکرو سافٹ مقابلے


145امریکی شہر ڈلاس میں 127 ممالک کے 

طلباء میں ہونے والے مائکرو سافٹمقابلے

میں سندہ کے وقاص عباسی نے تیسری 

پوزیشن حاصل کرلی

Friday, August 21, 2015

الله تعالى حافظ صابر على صابر صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین الہی آمین


تما م ٹیچر ز اور والدین کی لیے بہت معلوما تی ویڈ یو

تما م ٹیچر ز اور والدین کی لیے بہت معلوما تی ویڈ یو 
http://www.dailymotion.com/…/x31xcyn_an-excellent-video-on-… …

الجبرا سوالات مرحلہ وار بہت ہی آسانی کے ساتھ حل

طالب علموں کے لیے الجبرا ایسی چیز ہے جو ان کا ’’جبڑا‘‘ سُن کر دیتی ہے۔ اگر گھر پر بچوں کو الجبرا کا کوئی سوال سمجھانا پڑ جائے تو سچی بات یہ ہے کہ بڑوں کے بھی پسینے چھوٹ جاتے ہیں کہ اسکول کے دور میں اللہ اللہ کر کے اس سے جان چھوٹی اب بھلا کس کو یاد ہے؟ بہرحال اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ’’میتھ پاپا‘‘ ایک شاندار ویب سائٹ موجود ہے جو آپ کو الجبرا سوالات مرحلہ وار بہت ہی آسانی کے ساتھ سمجھاتی ہے۔ یہاں آپ ’’الجبرا کیلکولیٹر‘‘ میں الجبرا کے ہر قسم کے سوالات لکھ سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ آپ کے سوال کا نہ صرف جواب دے گی بلکہ مکمل تفصیل بھی بتائے گی کہ اسے کس طرح حل کیا گیا۔

Thursday, August 20, 2015

Learn English Quickly


VGS-EMS
Phrasal Verbs:
HAND IN
to give something to somebody دے دینا/ جمع کروانا
The students handed in their homework to their teacher.
طلبا نے اپنا هوم ورک اپنے ٹیچر کو جمع کروا دیا.

VGS-EMS
Phrasal Verbs:
HAND IN
to give something to somebody دے دینا/ جمع کروانا
The students handed in their homework to their teacher.
طلبا نے اپنا هوم ورک اپنے ٹیچر کو جمع کروا دیا.



Wednesday, August 19, 2015

Very Nice Learning Video of a Kid
Brought to You By Virtual Grammar School